کاسرگوڈ 3 ڈسمبر (ایس او نیوز) کیرالہ کے مختلف علاقوں میں آج منگل کو بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر آج، منگل، کاسرگوڈ، تھرسور، الاپوزہ اور مالاپورم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کاسرگوڈ اور کنور اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جہاں 204.4 ملی میٹر سے زائد بارش کی توقع ہے۔
مالاپورم، کوزیکوڈ، اور وائیناڈ، جو کل ریڈ الرٹ میں تھے، آج اورینج الرٹ میں شامل ہیں، جبکہ پٹھنم تھٹہ، الاپوزہ، اور کوٹایم اضلاع کے لیے آج بھی یلو الرٹ جاری ہے۔
3 دسمبر کے موسم کی وارننگ:
ریڈ الرٹ: کاسرگوڈ، کنور
اورینج الرٹ: مالاپورم، کوژیکوڈ، وائیناڈ
یلو الرٹ: پٹھنم تھٹہ، الاپوزہ، کوٹایم
آئی ایم ڈی کے مطابق، کیرالہ میں 7 دسمبر تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کیرالہ-کرناٹک-لکشدیپ ساحل پر 35-45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کیرالہ سے لگے ساحلی کرناٹکا بالخصوص دکشن کنڑا اور اڈپی اضلاع میں بھی آج بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے تحت ان اضلاع کے بھی تعلیمی اداروں میں انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔